منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی کمانڈو نے اسامہ کی لاش کی تصویر محفوظ کرلی تھی ،امریکی جریدہ

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے والی ٹیم میں شامل ایک کمانڈو نے القاعدہ کے سربراہ کی لاش کی تصویر اپنے پاس محفوظ کرلی تھی۔اس بات کا انکشاف ایک امریکی جریدے نے کیا۔جریدے کے مطابق امریکی کمانڈوز کی ٹیم میں شامل میتھیو بیسونیٹ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد لی گئی تصاویر میں سے ایک فوٹو اپنے پاس محفوظ کرلی تھی۔تاہم میتھیو نے اب اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو اس شرط کے تحت تفتیش کاروں کے حوالے کی ہے کہ اس کے خلاف غیرقانونی طور پر تصویر رکھنے کا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔میتھیو کے وکیل نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔اس سے قبل 2012 میں میتھیو بیسونیٹ نے اپنی کتاب ’’نو ایزی ڈے‘‘ میں اسامہ بن لادن پر حملے کی تفصیل لکھی تھی جس پر پینٹا گون اور دیگر فوجی اداروں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…