شنگھائی(نیوز ڈیسک)2016ء کے ابتدائی 16 دنوں میں خام تیل کی گرتی قیمتیں اور چین کے معاشی بحران کے باعث دنیا کے 400 امیر ترین افراد کے مجموعی اثاثوں میں سے 305 ارب ڈالرز ڈوب گئے۔کسی سے بھی ا شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اور تیل کی قیمتوں کا سوال حل نہ ہوسکا اور مالا مال افراد کنگال ہوگئے بلوم برگ کے مطابق رواں مہینے میں ایمیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوس کو 8اعشاریہ9 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو چین کے معاشی بحران نے 6اعشاریہ8 بلین ڈالر کا ٹیکہ لگا دیا۔امیر ترین چینی سرمایہ کار وانگ جن لین کے 6اعشاریہ4 بلین ڈالر ڈوب گئے۔میکسیکو کے بزنس مین کارلوس سلم کے 5اعشاریہ8 بلین ڈالر ڈوب گئے اور اسپین کے امانجیو آرٹیا کے بھی 5اعشاریہ7 بلین ڈالر چین کے معاشی بحران کی نذر ہوگئے۔معیشت دانوں کے مطابق چینی معیشت کی غیر یقینی صورتحال اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے رقمیں نکالے جانے اور حصص کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کی وجہ سے عالمی مارکیٹوں میں حصص کی رسد میں اضافہ ہوا، ان کی قیمتیں گر گئی ہیں جس کے نتیجے میں دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہوگئیں۔