منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر :بھارتی پولیس اہلکار 4رائفلیں لیکر فرار، مجاہدین میں شامل ہونے کا خدشہ

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے قصبہ بجبہاڑہ میں بھارتی پولیس کے ایک ڈی ایس پی کا ذاتی محافظ چار AK-47 رائفلیں لے کر فرار ہوگیا ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق کندلن شوپیان سے تعلق رکھنے والا شکور احمد دوروز قبل بجبہاڑہ سے پراسرار طور لاپتہ ہوگیاہے جبکہ اس کے تین مزید دوست بھی روپوش ہوگئے ہیں۔ بھارتی پولیس کے انسپکٹر جنرل کشمیر سید جاوید مجتبیٰ گیلانی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ مذکورہ پولیس اہلکار ایس ڈی پی او بجبہاڑہ ارشاد احمد بٹ کی سرکاری رہائش گاہ پر ان کے ذاتی محافظ کے طور پرتعینات تھا۔ اطلاعات کے مطابق شکور احمد کے ساتھ کندلن کے ہی رہنے والے اس کے دو دوست غازی فیاض احمد ڈار اور عاقب احمدڈار اور عابد احمد بٹ ساکن کنہ ہامہ بھی روپوش ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل شکور احمد اور اس کے دوست ممکنہ طور پرمجاہدین کی صفوں میں شامل ہوئے ہیں اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یاد ر ہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ایک سابق کٹھ پتلی وزیر کا ایک ذاتی محافظ نصیر احمد پنڈت مذکورہ وزیر کی رہائشگاہ سے اپنی سروس رائفل لیکر فرار ہوگیا تھااور بعد میں مجاہدین میں شامل ہوگیا تھا ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…