تہران(نیوزڈیسک)ایران اورامریکہ نے ایک سمجھوتے کے تحت 11قیدیوںکورہاکردیاہے،ایران سے رہائی پانیوالوں میں امریکی صحافی جیسن رضایان سمیت 4 امریکی جبکہ امریکہ سے رہاہونیوالے میں 7ایرانی قیدی شامل ہیں۔ایرانی میڈیا کی رپور ٹ کے مطابق سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ہدایات اورقومی مفاد کومدنظررکھتے ہوئے امریکی ایرانی دوہری شہریت رکھنے والے چارقیدیوں کورہا کردیاگیا ہے جن میں واشنگٹن پوسٹ سے تعلق رکھنے والے صحافی جیسن رضایان بھی شامل ہیں جو 2014ءسے ایران میں قید تھے۔ سمجھوتے کے تحت امریکہ نے ایران کے سات قیدیوںکورہا کیا ہے جبکہ 14ایرانی باشندوں کیخلاف جاری مقدمہ ختم کردیاجائیگا ایرانی باشندوں پرامریکہ میں ہتھیاروں کی خریداری کاالزام ہے جومبینہ طورپرانہوں نے ایران بھجوانے تھے۔ایرانی پراسیکیوٹرعباس جعفری کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ رہاکئے جانیوالے امریکی صحافی کے علاہ سابق امریکی میرین عامرحکمتی سعیدعابدینی اورنصرت اللہ خسروی شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں