اواگاڈوگو(نیوز ڈیسک)مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگاڈوگو کے ہوٹل میں اسلامی شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں یرغمال بنائے گئے 126 افراد کو رہا کروا لیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا ہے۔شدت پسندوں کے خلاف حملے میں سکیورٹی فورسز حملے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔سنیچر کی شب ہونے والے حملے کے بعد فرانسیسی افواج کی مدد سے برکینا فاسو کی سکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کے خلاف آپریشن کیا۔اس ہوٹل میں زیادہ تر غیر ملکی شہری قیام کرتے ہیں۔افریقی ملک برکینا فاسو کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر شدت پسندوں کے مسلح حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 126 مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے اس حملے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل کی لوبی میں 10 افراد کی لاشیں موجود ہیں۔شدت پسند گروہ القاعدہ ان اسلامک مغرب نامی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ’یہ بہت خطرناک حملہ تھا۔ لوگ پریشان تھے اور زمین پر لیٹ گئے تھے، ہر طرف خون ہی خون تھا۔ وہ لوگوں کو سامنے سے مار رہے تھے۔یاد رہے کہ نومبر میں افریقی ملک مالی کے درالحکومت باماکو میں شدت پسندوں نے ہوٹل پر حملہ کیا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ہوٹل کے باہر دو کار بم دھماکے ہوئے اور ہوٹل میں تین سے چار نقاب پوش افراد نے حملہ کیا۔ اس ہوٹل میں اقوامِ متحدہ کا سٹاف اور غیر ملکی مقیم تھے۔علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ملک کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں موجود اقوام متحدہ کے عملے اور مغربی باشندوں کو رہا کروانے کے لیے فرانس کی خصوصی فورس بھی فوجی دستوں کی معاونت کی ہے۔فرانسیسی صدر نے حملے کی مذمت کی ہے۔یہ ہوٹل ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ہے۔ عینی شاہد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے ہوٹل کے کیفے میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔ جس سے کیفے کا ملازم ہلاک ہوا۔ہوٹل کے ملازم کا کہنا تھا کہ ’کئی افراد ہلاک‘ ہوئے ہیں۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے سے آگاہ ہے اور صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔خیال رہے کہ اسی قسم کا حملہ خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت سپند تنظیم نے نومبر میں ہمسایہ ملک مالی میں بھی کیا تھا جس میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
برکینا فاسوہوٹل پر حملہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن مکمل، یرغمالی رہا کرالئے گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(آخری حصہ)
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتو ں میں اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں
-
قاسم خان نے عمران خان کا پیغام شیئر کردیا
-
ایران جنگ، خطے میں ہونیوالی اموات کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
-
شادی کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
مذاکرات کے اچانک فیصلے سے چند منٹ پہلے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہونے والی مشتبہ بڑی سرمایہ کاری نے م...
-
ٹرمپ نے ایران جنگ کا ملبہ پیٹ ہیگستھ پر ڈال دیا، بیانیہ پھر تبدیل
-
نمبر پلیٹس سے متعلق سخت کریک ڈاؤن کا اعلان



















































