منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی حمایت،امریکہ نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) سینئر امریکی عہدیدار نے بھارتی ایئربیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے۔نئی دہلی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی سویلین سیکیورٹی کی انڈر سیکریٹری سارہ سیویل نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بنا کسی تفریق اور رعایت کے کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ امریکا، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا، بھارت کو بھی ممبئی حملوں کے حوالے سے انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے.امریکی عہدیدار نے کہا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پر امریکا کو بھی صدمہ پہنچا ہے اور اس کے باعث امریکا اور بھارت دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ایک دوسرے کے مزید قریب آئے ہیں۔سارہ سیویل نے جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…