منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ ایران اور نیپال کے بارے میںخطرناک دعوے نے سنسنی پھیلادی

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)زلزلہ پیما ماہرین نے ایک ایسے تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی ہے جو دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت آ سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس زلزلے کا خطرہ ہر وقت منڈلا رہا ہے جو کئی لاکھ انسانوں کی جان لے سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما ماہرین نے اس سے قبل دعوی کیا تھا کہ شمالی امریکہ کی ویسٹ کوسٹ تباہ کن زلزلے کی زد میں ہے جو پورے امریکہ کو دہلا سکتا ہے۔ رواں سال کی شروعات سے لے کر اب تک اس ریجن میں ایک ہزار سے زائد زلزلے محسوس کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں لاس اینجلس کوسٹ میں 4.7ریکٹر سکیل کا زلزلہ آیا تھا۔زلزلہ پیما ماہر ڈاکٹر راجر موسن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اس بات کی پیشگوئی نہیں کر سکتا کہ تباہ کن زلزلہ کب آئے گا تاہم اس کا آنا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک زلزلہ پیما ماہر ہونے کی حیثیت سے آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ دنیا کے کس حصے سے آپ کو زلزلے کی اطلاع مل جائے۔ تباہ کن زلزلہ بغیر کسی وارننگ کے کبھی بھی اور کہیں بھی آ سکتا ہے۔ ڈاکٹر موسن کا کہنا ہے کہ نیپال اور ایران دنیا کے خطرناک ممالک ہیں جہاں تباہ کن زلزلے آنے کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ امریکی شہر نیویارک میں بھی مہلک ترین زلزلہ آنے کا خطرہ موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے سے ایسی بھیانک سونامی آنے کا خطرہ ہے جو 700 میل تک امریکہ کے شمال مغربی علاقے کو بہا کر لے جائے گا۔یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر مرہان کیشہی کا دعویٰ ہے کہ ایسا تباہ کن زلزلہ آنے کا خطرہ موجود ہے جو صرف امریکہ میں رہنے والے 20 ملین افراد کی جانیں نگل لے گا۔ انہیںڈر ہے کہ یہ زلزلہ اتنا خطرناک ہوگا کہ اس سے شمالی اور جنوبی امریکہ علیحدہ ہو جائیں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…