بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

عرب ریاست کے وزیرخارجہ کے ٹوئٹ پرایرانی سیخ پاہوگئے

datetime 15  جنوری‬‮  2016 |

دبئی (نیوزڈیسک)چند روز قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا ایک کالم شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے سعودی عرب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بہت سے حلقوں نے کالم میں استعمال کی گئی زبان کو “سفارتی موزونیت کے دائرے سے باہر” قرار دیا۔ادھر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ُاس لٹریچر پر اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے جس کا سہارا لیتے ہوئے ان کے ایرانی ہم منصب نے سعودی عرب کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ نے کالم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں تضحیک کے طور پر کہا ہے کہ ” نیویارک ٹائمز میں ایرانی وزیر خارجہ کا کالم پڑھنے کے بعد میں سمجھا کہ کالم نگار کسی اسکینڈی نیویائی (Scandinavian) ملک کے وزیر خارجہ ہیں”۔الشیخ عبداللہ بن زاید کے ٹوئیٹ نے ایرانی حکومت کے ہم نواؤں میں اشتعال کی لہر دوڑادی ہے، ساتھ ہی فارسی زبان بولنے والوں کے زیراستعمال سوشل ویب سائٹوں پر بھی گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ صارفین اس ٹوئیٹ کی حمایت اور مخالفت میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ تاہم اکثریت نے براہ راست یا بالواسطہ صورت میں اماراتی وزیر خارجہ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ایرانی ہم منصب پر ان کے طنز کو برموقع شمار کیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل “نیویارک ٹائمز” میں شائع ہونے والے کالم میں جواد ظریف نے سعودی عرب کو 11 ستمبر کے واقعات اور خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ وہ اس حقیقت کو بھول گئے کہ “القاعدہ” نے کسی بھی دوسرے ملک سے قبل خود سعودی عرب کو نشانہ بنایا اور حال ہی میں “داعش” بھی اس سے جڑ گئی ہے۔ ساتھ ہی وہ اس بات سے بھی لاعلم بن گئے کہ ایران ان ملکوں میں سے ہے جن پر دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کا الزام ہے۔ ان میں شام، یمن، لبنان اور عراق میں عراقی، لبنانی، یمنی، افغانی اور پاکستانی ملیشیاؤں کی معاونت اہم ترین ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…