منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مراکشی نژاد خاتون ہالینڈ کی اسپیکر منتخب

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یورپی ملک ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار ایک مراکشی نژاد خاتون رکن پارلیمنٹ اسپیکر منتخب ہوئی ہیں۔ خدیجہ عریب ایام جوانی میں افریقا کے عرب ملک مراکش سے ہالینڈ منتقل ہوئی تھیں جہاں انہوں نے ہالینڈ کی لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خدیجہ عریب پہلی عرب نژاد خاتون ہیں جو ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے ’’سیکنڈ چیمبر‘‘ سے ایوان کی صدارت کریں گی۔ہالینڈ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 17 ملین آبادی میں تین لاکھ 80 ہزار افراد مراکشی نژاد ہیں۔ حال ہی میں پارلیمنٹ میں اسپیکر کے چناؤ کے لیے ہونے والی رائے شماری میں کل 150 رکنی ایوان میں 134 ارکان نے رائے شماری میں حصہ لیا۔ خدیجہ کے حق میں 83 آئے۔خیال رہے کہ خدیجہ عریب کی سنہ پیدائش سنہ 1960ء کا ہے۔ ایام جوانی میں وہ مراکش سے ہالینڈ ہجرت کر گئی تھیں۔خیال رہے کہ ہالینڈ میں منتقل ہونے والے مراکشی شہر وہاں پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہاں کی سیاست میں بھی مراکشی باشندے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ سنہ2009ء میں ہالینڈ کے شہر روٹر ڈام کے ڈپٹی میئر کا عہدہ بھی ایک مراکشی نژاد احمد ابو طالب کو سونپا گیا تھا۔ہالینڈ میں سیاسی اور سماجی خدمات انجام دینے کے باوجود وہاں کے حقیقی باشندوں کی جانب سے مراکشی شہریوں کو سیاسی اور سماجی تفریق کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…