اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان دنیا کے پانچ سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے جہاں آبادی کے بڑے حصے کیلئے انٹرنیٹ عدم دستیاب‘ ناقابل رسائی ہے۔ عالمی بنک کی جاری سٹڈی رپورٹ کے مطابق گلوبل سطح پر 7.4 بلین کی مجموعی آبادی کے خلاف 3.2 بلین انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہیں جبکہ پاکستان گلوبل اوسط سے نیچے ہے جیسا کہ آبادی کا 83 فیصد (دو سو ملین) یا 165 ملین آف لائن پایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی آف لائن آبادی میں سرہفرست ہے۔ چین دوسرے اور انڈونیشیا تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ فہرست میں پانچواں نمبر بنگلہ دیش کا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد اقدامات کرتے ہوئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو فروغ ملا اور اس نے مواقع وسیع کئے جبکہ سروس ڈیلیوری میں بھی بہتری لائی تاہم ان ٹیکنالوجیز کے وسیع ڈویلپمنٹ فوائد نے مختصر توقعات میں کمی لائی۔