ممبئی(نیوز ڈیسک)اطلاعات کے مطابق بھارت کی غریب ترین ریاستوں میں سے ایک ریاست کی حکومت سموسوں کو ’پْرتعیش‘ قرار دے کر ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست بہار کی انتظامیہ نے عوامی سطح پر کھائے جانے والے سادہ سے کھانے کو اْن 23 اشیا کی فہرست میں شامل کیا ہے جن پر 13.5 فی صد ٹیکس لگایا جائے گا۔فہرست میں موجود دیگر اشیا جنھیں وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی زیرِ صدارت اجلاس میں منظور کیا گیا تھا، میں مچھر مار دوا، سنگھار کا سامان اور 500 روپے فی کلو سے زائد قیمت والی تمام مٹھایاں شامل ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق اس ٹیکس سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی سے ریاست کے ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہو گی۔ممبئی سے نکلنے والے ایک اخبار ’دا اکنامک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف اور ورلڈ بینک کی جانب سے قرار دی گئی ملک کی غریب ترین ریاستوں میں سے ایک ریاست بہار، حکومت کی جانب سے سڑکوں، ریل، بجلی اور گیس کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے 1.65 کھرب روپے لاگت کے ترقیاتی پیکج حاصل کرنے کے عمل میں ہے۔لیکن ریاستی حکومت مکمل طور پر ٹیکس آمدنی میں اضافے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ اس بات کے مظاہرے کے لیے اسی ریاست کے کابینہ اجلاس کے دوران عنقریب آنے والی بالی وڈ فلم چاک اینڈ ڈسٹر کو تفریحی ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فلم ممبئی کے ہائی سکول میں کام کرنے والے دو اساتذہ کے متعلق ہے۔ اور بہار کی کابینہ کا کہنا ہے کہ کابینہ اس کے ’مضبوط سماجی پیغام‘ کی حمایت کرتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































