منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گلگت بلتستان ،اقتصادی راہدری منصوبہ ،چین کا ایک اوراعلان

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)گلگت بلتستان ،اقتصادی راہدری منصوبہ ،چین کا ایک اوراعلان،چین نے ایک بارپھرپاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصے تک چلنے والاپروجیکٹ ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ہونگ لی نے کہاکہ گلگت بلتستان اقتصادی راہدری منصوبہ پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اور اس پر کام اسلام آباد سے مکمل اتفاق کے بعد کیا گیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ چین کسی بھی متنازع منصوبے پر 46 ارب ڈالر کی سرمایہ نہیں کریگا، گلگت-بلتستان اقتصادی راہدری منصوبہ متنازع نہیں ہے، منصوبہ مکمل کرنے میں کتنا بھی وقت لگے مکمل ضرور کیا جائیگا، ترجمان نے بتایا کہ اس سے پاکستان کو معاشی فائدہ ہوگا اور اسی وجہ سے اس پر کسی کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔ترجمان نے کہاکہ اقتصادی راہداری سے پاکستان کے عوام سمیت پورے خطے میں خوشحالی آئے گی،منصوبے پر مرحلہ وار عمل درآمد سے قبل سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی ضروری ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔چین کے دوٹوک اعلان سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کیلئے تیار ہے اوراب یہ امر صاف طورپر نظر آنے لگا ہے کہ دیگر صوبوں کے اعتراضات پر چین اقتصادی راہداری پیکج میں اضافہ کرکے اسے مزید پھیلانے پر بھی تیار ہے۔امید کی جارہی ہے کہ آج وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں تمام پارلیمانی پارٹیاں قومی مفاد میں مسئلے کا حل ضرورنکال لیںگی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…