اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

اوبامہ کے آنسو،امریکی چینل کے بھانڈہ پھوڑدیا

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)گن کنٹرول کے حوالے سے تقریر کے دوران صدر اوباما کے آنسوو¿ں کو ایک ٹی وی شو میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک خاتون نے تو حد ہی کردی، کہا صدر اوباما نے رونے کے لیے کچی پیاز تو استعمال نہیں کی؟کچھ دن پہلے گن کنٹرول کے حوالے سے صدر اوباما کی تقریر آپ کے ذہن کے پردے سے ہٹی نہیں ہوگی ، جب صدر اوباما 2012ءمیں سینڈی ہک اسکول میں ہوئی فائرنگ اور اس میں بیس بچوں کی ہلاکت کا تذکرہ کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، اور روپڑے تھے، رقت آمیز منظر کی یہ خاموشی ، ہر ایک کو محسوس ہوئی۔لیکن حال ہی میں ایک امریکی نیوز چینل پر جب بیٹھک لگی تو گفتگو میں حصہ لینے والوں نے اس تقریر کو بھی موضوع بنایا، پروگرام میں موجود شرکاءنے اپنی اپنی رائے دی، کسی نے کہا کہ ان آنسووں پر یقین نہیں کیا جاسکتا، کسی نے کہا صرف اس واقعے پر ہی آنسو کیوں؟ایک نے اوباما کے آنسووں کو خراب سیاسی تھیٹر کہا تو ایک محترمہ نے تو حد ہی کردی اینڈریا ٹینٹیروز کا کہنا تھا کہ اوباما نے کہیں آنسووں کے لیے کچی پیاز تو استعمال نہیں کی؟؟ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس نیوز چینل نے صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…