منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت: شوہر نے مرحوم اہلیہ کی یاد و محبت میں چھوٹا تاج محل بنا دیا

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر نے مرحوم اہلیہ سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔پائی پائی جوڑ کر محبت کا تاج محل بنا لیا لیکن ایک خلش اب بھی اس کے دل میں باقی ہے۔ برسوں پہلے آگرہ کا تاج محل،مغل بادشاہ کی اپنی اہلیہ محبت کی نشانی بنا۔لیکن اترپردیش کے ایک گاؤں میں بننے والا چھوٹا تاج محل،ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر کی لازوال محبت کی علامت بن رہا ہے۔ایسی لازوال محبت،جو وہ اپنی مرحومہ بیوی سے کرتا ہے۔فیض الحسن کو اپنی شادی اس عمر بھی ایسے یاد ہے جیسے کل کی بات ہو۔روٹی پکانا اور پڑھنا بھی انہوں نے اپنی اہلیہ کو سکھایا۔پھر وہ لمحہ آیا جب محبت کا امتحان ہوا۔فیض الحسن کی بیوی کو اکثر خیال ستاتا کہ ان کے مرنے کے بعددنیا میں کوئی ان کا ذکر نہ کرے گا، تو فیض نے اسی وقت اپنی بیوی سے ایک وعدہ کیا۔آج اس مقبرے میں اس کی محبوب اہلیہ مدفون ہے۔اس کے پہلو میں ہی اس نے اپنی آرام گاہ بھی بنوائی ہے لیکن فیض کا اصل درد کچھ اور ہے۔ فیض الحسن کی بیوی دنیا سے جاچکی،وہ بھی چلا جائے گاتو بس اس مقبرے کی صورت میں ان کی داستان محبترہ جائے گی ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…