بغداد (نیوز ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں شاپنگ سینٹر پر حملے اور کئی بم دھماکوں میں 51 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں، داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں شاپنگ سینٹر پر حملے اور کئی بم دھماکوں میں کم سے کم 51 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی، دوسری جانب صوبہ دیالہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔عراقی وزارت داخلہ کے مطابق بغداد کے ایک شاپنگ کامپلیکس کے قریب کار بم دھماکا ہوا، جس کے بعد مسلح حملہ آوروں نے شاپنگ مال میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی اور متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد حملوں آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،کار بم دھماکے ، حملے اور فائرنگ میں 18 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوئے۔قبل ازیںبغداد کے نواحی علاقے نہروان میں خود کش کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور15 زخمی ہو گئے۔ادھر صوبہ دیالہ کے قصبے مقدادیہ میں ایک کلب کو نشانہ بنایا گیا ، خودکش دھماکے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے لوگ جمع ہوئے تو کلب کے باہر کھڑی کار میں دوسرا دھماکا ہو گیا، دونوں دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور50 زخمی ہو گئے۔دیالا ہی کے علاقے بعقوبہ میں ایک اور کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور8 زخمی ہو ئے،دیالا کے گورنر نے صوبے میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے