اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ ائربیس حملہ ،پاکستان بھارت مذاکرات ہونگے یانہیں ؟

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی وزیر مملکت ڈ اکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملہ کے ذمہ دار وہ عناصرہیں جو پاکستان اور بھارت کے درمیان امن نہیں چاہتے تاہم امن مذاکرات کی اپنی طاقت ہے اور ہمارے سیکورٹی ادارے ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ دوسری جانب بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے یہ معاملہ پاکستان سے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے وزیراعظم دفتر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ فوج اور نیم فوجی دستے سمیت تمام سیکورٹی ایجنسیوں نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور اس سے نمٹنے میں وہ فعال ہیں۔دہشت گردانہ حملے کے باوجود پاکستان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جو عناصر دونوں ممالک کے درمیان امن کی بحالی نہیں چاہتے وہ اس طرح کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں لیکن امن مذاکرات کے عمل کی اپنی طاقت ہے۔پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈ اکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے چاہیں یا نہیں اس بات کا فیصلہ وزارت خارجہ اور داخلہ کو کرنا ہے۔ ڈ اکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ملک کی سیکورٹی ایجنسیاں ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔دوسری جانب کانگریس نے پٹھان کوٹ ائیربیس پر دہشت گرد حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے کو پاکستان کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ المناک صورتحال ہے کہ پاکستان کے ساتھ امن کی کوشش کے درمیان اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں۔دہشت گرد فوج کی وردی میں مسلسل حملے کر رہے ہیں۔رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہاکہ مودی پٹھان کوٹ حملے کے معاملے کو پاکستان کے سامنے اٹھائیں۔ کانگریس کے ایک اور رہنما اشوانی کمار نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستان گئے اور وہاں حکمران جماعت سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن ہمیں واپسی پر کیا حاصل ہوا ، جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی جے پی ) کے اتحادی جماعت کے رہنما وحید الرحمان پارا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ عناصر پاک بھارت امن مذاکرات میں خلل پیدا کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس خاص دہشت ناک حرکت کا مطلب ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کو شکست دینا ہے۔
Back to Conversion Tool



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…