منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

مودی نواز ملاقات کے بعداب آگے کیا ہوگا؟ ہندوستان ٹائمز کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی میڈیا نے بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری کی اہمیت کو تسلیم کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اگریہ تعلقات اسی طرح مثبت سمت میں پروان چڑھتے رہے توپورے جنوبی ایشیا میں سڑک یا ریل کے ذریعے ہموار سفر جلد خوشگوار حقیقت ثابت ہوسکتا ہے۔بھارتی اخبار”ہندوستان ٹائمز“ نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس دورے سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں جمی برف پگھلنے لگی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اور اب سارک ممالک کے درمیان ریل، روڈ معاہدے کا امکانات پیدا ہوگئے ہیں، جس کے بعد سارک ممالک کے عوام پورے خطے میں آزادانہ سفر کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات اسی طرح مثبت سمت میں پروان چڑھتے رہے تو دونوں ملکوں کے باسیوں کے لیے پورے جنوبی ایشیا میں سڑک یا ریل کے ذریعے ہموار سفر جلد ہی ایک خوشگوار حقیقت ثابت ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان لاہور میں حالیہ ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی روح پھونک دی ہے اور اس ملاقات کے بعد جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام کی سارک ریجن میں آزادانہ آمد و رفت کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔کئی ماہ کی رکاوٹ کے بعد ہندوستان، پاک ۔ ہند سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرے گا۔ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل معاہدے کے لیے پاک ہند ٹرانسپوٹ سیکریٹریز جلد تفصیلات طے کریں گے، جس کے بعد سارک ممالک کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے وزرا کا اجلاس ہوگا جس میں معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔نئی دہلی میں تعینات ایک جنوبی ایشیائی سفارتکار کے مطابق پاکستان اور ہندوستان اگر ساتھ کام کرنے پر رضا مند ہوگئے، تو یہ پورے خطے کے لیے بہت اچھا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق سارک ممالک کے درمیان یہ معاہدہ ہوجانے کی صورت میں پاکستان، ہندوستان، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور مالدیپ کے درمیان روڈ اور ریل کے ذریعے سفر ممکن ہو جائے گا، جبکہ اس معاہدے پر 2016 کے سارک اجلاس میں دستخط ہوسکتے ہیں جب نریندر مودی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تاپی پائپ لائن منصوبے کے افتتاح اور نواز مودی خیر سگالی ملاقات کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان برف پگھلی ہے، جبکہ نریندر مودی بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ علاقائی روابط اور پڑوسیوں سے خوشگوار تعلقات قائم کرنے کا یہ ہی بہترین موقع ہے۔واضح رہے کہ سارک ممالک کے درمیان موٹر وہیکل معاہدہ کئی سال سے زیر غور ہے، تاہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے باعث اب تک اس معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…