منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

غیرقانونی طورپر یورپی ممالک جانیوالے ہوشیار!51تارکین وطن ایسے حال میں پکڑے گئے کہ آپ بھی افسوس کرینگے

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

سان جوزی(نیوزڈیسک) وسطی امریکی ملک کو سٹاریکا کے حکام نے مویشیوں کی بار برداری کیلئے استعمال ہونے والے ایک ٹرک سے 51غیر ملکی تارکین وطن کو بازیاب کرالیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان تارکین وطن کے پاس ملک میں داخل ہونے کیلئے درکار ویزے موجود نہیں اور ان کا تعلق نیپال ، بنگلہ دیش ، صومالیہ ، اریٹیرا اور عراق سے ہے ¾ پولیس کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انسانی سمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر ان کو دو سے چھ سال تک قید کی سزائیں ہوسکتی ہیں۔ کوسٹ ریکا کی پبلک سیکیورٹی کی وزارت کے عہدیدار کارلوس ہڈالگو کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائے گئے غیر ملکی تارکین وطن کی حالت نہایت خراب تھی اور ان کو جانوروں کی طرح ٹرک میں ٹھونسا گیا تھا۔ ان لوگوں کو پانامہ کی سرحد سے کوسٹاریکا میںلایا گیا تھا اور تارکین وطن کے مطابق انہوں نے انسانی سمگلروں کو 4ہزار سے15ہزار ڈالر فی کس کے حساب سے ادائیگی کی تھی۔ بازیاب کرائے گئے تارکین وطن میں سے 26کا تعلق نیپال، 9کا بنگلہ دیش، 9کا صومالیہ ،4کا اریٹیریا اور 2کا عراق سے تھا۔ گمنام افراد کو محکمہ امیگریشن کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…