نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک دورہ لاہورکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے بھارتی عوام اور پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اندھیرے میں کیوں رکھا ؟بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کانگریس کے ترجمان اجوئے کمار نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی خبر ٹوئٹر سے ملنا ملک کی بد قسمتی ہےابھی پاکستان اور بھارت کے تعلقات اتنے اچھے نہیں ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم کسی ملک کے دورے سے واپسی پر پاکستان رک جائیں ۔انہوں نے استفسار کیا کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی لوک سبھا کے اجلاس میں اس بات کا تذکرہ کیوں نہیں کیا ؟بھارتی عوام اور پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اندھیرے میں کیوں رکھا گیا ۔وزیر اعظم نریند مودی نے اس حوالے سے پارلیمنٹ اور بھارتی عوام کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا ‘کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے بھارتی وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کو ایڈ ونچر قرار دے دیا ۔ان کا کہناہے کہ نریندر مودی کے اس ایڈ ونچر کے نیشنل سیکیورٹی پر بہت اثرات ہونگے ۔