منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیپال میں نوازشریف اور نریندرمودی ایک گھنٹہ طویل خفیہ ملاقات کس نے کروائی؟،بھارتی صحافی کے انکشافات

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی لاہور آمد کے بارے میں اچانک ٹویٹ نے جمعہ کو دونوں ملکوں میں ایک ہلچل مچا دی اور اسی شور شرابے میں خاموشی سے بھارت میں سٹیل کے بڑے سرمایہ کار ساجن جندل نے بھی نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر اپنی لاہور میں موجودگی کا اعلان کیا۔جندل خاندان کے جے ایس ڈبلیو گروپ کے چیئر مین اور مینیجنگ ڈائریکٹر ساجن جندل نے پاکستانی وقت کے مطابق نو بج کر نو منٹ پر ٹویٹ کی کہ ’وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے میں لاہور میں ہ‘ جس کے ساتھ انھوں نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر شائع کی۔اسی ٹویٹ کے تقریباً ایک گھنٹہ قبل کابل سے نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ وہ دہلی جاتے ہوئے لاہور میں رک کر نواز شریف سے ملاقات کرنے والے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی صحافی برکھا دت نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب میں اس خاندان کے پاکستان بھارت تعلقات میں کردار کا ذکر کیا ہے۔ ان کے بقول مودی کی حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف کے دورہ بھارت کے دوران نوین جندل نے نواز شریف کے صاحبزادے کی دعوت بھی کی تھی۔برکھا دت نے ہی آج ٹویٹ کی کہ’اندازہ لگائیں نریندر مودی کے علاوہ اور کون ہے لاہور میں؟ نوین جندل! اب میری باری ہے کہنے کی کہ ’میں نے کہا نہیں تھا کیا‘ سارک کانفرنس کے دوران نیپال میں وزارئے اعظم میں ملاقات کا۔‘نیپال میں سارک سربراہ کانفرنس کے دوران مودی اور نواز شریف کے دوران ایک گھنٹہ طویل خفیہ ملاقات بھی برکھا دت کے بقول جین جندل نے ہی کروائی تھی۔ لیکن برکھا دت کے اس دعوے کو دونوں ممالک نے بڑی شد و مد سے رد کر دیا تھا۔برکھا دت نے مزید لکھا تھا کہ ’نوین جندل ہیں جن کے توسط سے کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کے موقع پر مودی اور نواز شریف کی ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…