جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

مودی کی اچانک پاکستان آمد،نوازشریف سے ملاقات کی اصل کہانی سامنے آگئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی اپوزیشن رہنماوں نے وزیر اعظم مودی کے دورہ پاکستان پر کڑی تنقید کرنے شروع کر دی ،ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دورہ پاکستان کا پروگرام پہلے سے طے تھا،بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے ترجمان آنند شرما نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے یہ معلومات تھی کہ مودی پاکستان جا رہے ہیں، کانگریس لیڈر آنند شرما کا کہنا تھا کہ مودی کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا ، ایک کاروباری آدمی اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہیںجو ان کی یہ ملاقات کرا رہے ہیں ,بھارتی ٹی وی کے مطابق اگرچہ ” آنند شرما “نے اُس کاروباری شخصیت کا نام نہیں لیا لیکن اُن کا اشارہ جندل کی طرف ہے جو اس وقت لاہور میں ہیں۔مودی نواز کے درمیان ہونے والی پہلی دو ملاقاتوں میں بھی جندل کااہم کردار رہا ہے۔مودی کو پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لئے بغیر پاکستان نہیں جانا چاہئے تھا ،مودی کے اس دورے سے ملک کا مذاق اڑا ہے، آج سے پہلے کسی وزیر اعظم نے اس طرح نہیں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مودی کو سمجھنا ہو گا کہ خارجہ پالیسی کوئی مذاق نہیں ہے۔ اپوزیشن راہنما ”کیسی سولٹئیر “نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ لاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی” ڈان داود ابراہیم “کا کیک کھانے پاکستان گئے تھے ہمیں وزیر اعظم سے ایسی امید نہیں تھی۔ بھارتی ٹی وی” زی نیوز “کے مطابق کیسی سولٹیئر پہلے بھی کئی مواقع پر مودی پر تنقید کرچکے ہیں۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ کئی ماہ بعد ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں کچھ پیش رفت نظر آرہی ہے۔ مودی اورنواز شریف کی پیرس ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے مجموعی طور بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…