تہران (نیوزڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان خطے میں امن قائم رکھ سکتے ہیں تاہم اس کے لیے دونوں ممالک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، خطے میں امن کے لیے ہم سب ملکر کوششیں کریں تو ترقی بھی ممکن ہے، گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدیں خطرناک ہیں، محفوظ بنانے کے لیے ملکر کوششیں کرنا ہوں گی۔ یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ایران کے ذریعے یونان پہنچتے ہیں ،پاکستان اس کی روک تھام کے اقدامات کرے۔ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے بھی جمعہ کے روزافغان پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہاتھاکہ سرحدپاردہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں جن کوختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔