اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

نریندرامودی نے افغانستان میں پاکستان کے بارے میں کیاکہا؟جان کرآپ غصے میں آجائیں گے

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے افغانستان کے دارلحکومت کابل میں افغان پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کی سرحد پارپناہ گاہیں ہیں جن کوختم کرناضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ہم اس لئے رہ رہے ہیں کہ افغان عوام ہم پراعتماد کرتے ہیں ۔انہوں نے بلواسطہ طورپرپاکستان پردہشتگردوں کوپناہ دینے کاالزام لگایااورکہاکہ دہشتگردوں کی سرحد پارپناہ گاہیں ہیں جن کوختم کرناضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کی ترقی میں بھارت کااہم کردارہے جس کوافغان حکومت بھی تسلیم کرتی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک افغانستان میں دہشت گردوں کی نرسریز قائم ہیں اور ان کی مالی مدد جاری ہے افغانستان میں ترقی کی راہیں نہیں کھل سکتیں۔انہوں نے خطے میں مشترکہ مقاصد کے لیے ہندوستان، پاکستان، افغانستان، ایران اور دوسرے ممالک کو مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے تعین اور مرضی تھوپنے کے لیے دہشت گردی اور تشدد آلہ نہیں ہوسکتا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے تک افغانستان ترقی نہیں کرسکتا۔انھوں نے افغان فورسز کے متاثرہ 500 اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان بھی کیا۔نریندر مودی نے سیکیورٹی کے معاملے افغانستان کو پھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان عوام اپنی سرزمین پر پائیدار امن چاہتے ہیں اور افغانستان میں اختلافات پھیلانے والے افغان نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کوئی اچھا دہشت گرد یا برا دہشت گرد نہیں ہوتا، افغانون کو دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی کے لیے نہیں بھیجا جبکہ انسداد دہشت گردی کے لیے علاقائی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے تو ایئر پورٹ پر قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمار اور نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔نریندر مودی نے دورہ افغانستان کے دوران افغان صدر اشرف عنی سے ملاقات بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…