جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

جرمنی میں مسلمان ،عیسائی اوریہودی ایک ہوگئے ؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) جنگ عظیم دوم میں تباہ ہونے والا 12ویں صدی کا برلن جرمنی کا چرچ تعمیر نو کے بعد جلد مشترکہ عبادت گاہ بن جائے گا جہاں مسجد، چرچ اور یہودی عبادت گاہ سینی کاگ ہوں گے اور داخلے کا مشترکہ راستہ ہوگا۔ مذہبی آہنگی اور مل جل کر رہنے کیلئے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو متحد کرنے کیلئے ’’ہائوس آف ون‘‘ نامی برلن کے چرچ کے حکام مسلمانوںِ عیسائیوں اور یہودیوں کی مشترکہ عبادت گاہ 43 ملین یورو (4؍ ارب 93؍ کروڑ 98لاکھ پاکستانی روپے ) سے تعمیر کررہے ہیں۔روزنامہ جنگ کے صحافی صابرشاہ کی رپورٹ کے مطابق نازی ہٹلر کے ہاتھوں لاکھوں یہودیوں کے قتل کے بعد برلن میں یہودیوں کی تعداد دنیابھر میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس آئیڈیا کے خالق نے 43 ملین میں سے ایک ملین یورو جمع کرلئے ہیں۔ پروٹسٹنٹ پادری گریگور ہوبرگ کا کہنا ہے کہ تین مذاہب کی یہ مشترکہ عبادت گاہ اس مقام پر تعمیر کی جائے گی جہاں 12 ویں صدی میں برلن کا پہلا چرچ تھا۔ جنگ عظیم دوم میں سرخ فوج کی آمد کے بعد سینٹ پیٹرز چرچ بری طرح تباہ ہوگیا تھا، اس کے بچے کچھے حصے کو مشرقی جرمنی کی کمیونسٹ حکومت کے دور میں برباد کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…