جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ ،پاکستان کے ساتھ وہ ہوگیا جو تاریخ میں کبھی نہ ہوا،پینٹاگون کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ ،پاکستان کے ساتھ وہ ہوگیا جو تاریخ میں کبھی نہ ہوا،پینٹاگون کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات،ایک امریکی اخبار نے کہا ہے کہ 2001ءاب تک 57 ہزار پاکستانی شہید ہوئے جن میں 21 ہزار 500 سویلین شامل ہیں جبکہ 40 ہزار شہری زخمی ہوئے۔امریکہ داعش کے خلاف یومیہ اوسطاًایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر خرچ کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں 57 ہزار پاکستانی جاںبحق ہوئے جن میں سے 21500 سویلین شامل ہیں۔امریکی اخبار نے پینٹاگون کی رپورٹ کے حوالہ سے لکھا کہ ستمبر 2014ءسے گزشتہ ماہ کے آخر میں امریکی محکمہ دفاع نے داعش کے خلاف کارروائیوں پر پانچ کھرب 62 ارب روپے خرچ کیے جو یومیہ اوسطاً ایک ارب 15 کروڑ 24 لاکھ روپے بنتے ہیں۔اس میں سے نصف رقم صرف فضائی آپریشن پر خرچ ہوئی جبکہ ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز گولہ بارود پر خرچ کیے گئے داعش کے خلاف امریکہ نے آٹھ ہزار 912 فضائی کارروائیوں کیں جن میں سے دو تہائی کارروائیاں عراق اور باقی شام میں کی گئیں ہر فضائی کارروائی میں کئی طیاروں نے حصہ لیا اور ان حملوں کے لیے امریکی طیاروں نے 60 ہزار 735 پروازیں کیں، رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں کے مقابلہ میںافغانستان،عراق اور پاکستان میں جنگی کارروائیوں پر امریکہ نے 2014ءتک 4.4 کھرب ڈالرز خرچ کیے براﺅن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق تین ممالک میں امریکہ کے کل جنگی اخراجات کا سود2053 تک سات کھرب ڈالرز سے تجاوز کر جائیگا۔عراق،افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک تین لاکھ 70 ہزار افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں 2001ءاب تک 57 ہزار پاکستانی شہید ہوئے جن میں 21 ہزار 500 سویلین شامل ہیں جبکہ 40 ہزار شہری زخمی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…