جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

روس طالبان گٹھ جوڑ،روسی صدر کے خصوصی نمائندے کے اعلان نے امریکہ و یورپ میں کھلبلی مچادی

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)روس طالبان گٹھ جوڑ،روسی صدر کے خصوصی نمائندے کے اعلان نے امریکہ و یورپ میں کھلبلی مچادی،”بدلتا ہے رنگ آسماںکیسے کیسے “ کے مصداق روس نے داعش کے خلا ف کارروائیوںکو موثر بنانے کے لئے افغانستان میں ہزیمت دینے والے طالبان کے ساتھ روابط شروع کر دیئے ہیں تاکہ مل کر مشترکہ دشمن کے خلاف لڑا جا سکے۔صدر پوتن کے افغانستان میں خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ ماسکو کے مفادات اور طالبان کے مفادات سے ملتے ہیں اور وہ طالبان سے معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی افغانستان اور وسطی ایشیا کی ریاستوں میں موجودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شوگو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ روس کرغزستان کی افواج کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے تاکہ ہو دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خطرے کا سامنا کر سکیں۔کرغستان کے حکام کا کہنا ہے کہ کرغستان کے چار سو کے قریب شہری دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں میں شامل ہو کر شام اور عراق میں سرگرم عمل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے بہت سے واپس آ گئے ہیں اور ملک کے لیے کسی وقت بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔روسی نمائندے کے اعلان کے بعد امریکہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام نے رابطے تیز کردیئے ہیں اور نئی صورتحال پر غور و خوض کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں روس کی نئی حکمت عملی پر غور کیاجائے گا اور جوابی اقدامات کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…