جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ارب پتی نے روس سے ہاتھ ملالیا،بڑی ڈیل طے ہوگئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی فرم ریلائنس ڈیفنس نے روس کے فضائی دفاعی نظام تیار کرنے والے ادارے الماز آنتے کے ساتھ چھے ارب ڈالرز مالیت کا ایک معاہدہ کیا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت کے ارب پتی انیل امبانی کی ملکیتی فرم اور روسی فرم کے درمیان اس دفاعی سودے کا اعلان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ماسکو کے دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔اسی ہفتے بھارت کی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت نے پانچ ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔اس سے ملک کے دفاعی نظام کو جدید بنانے میں مدد ملے گی۔ریلائنس ڈیفنس نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ طرفین نے فضائی دفاعی میزائل نظام ،راڈار اور خودکار کنٹرول نظام کی شراکت داری کے شعبوں کے طور پر نشان دہی کی ہے۔اس کے علاوہ بھارت کی وزارت دفاع کی آف سیٹ پالیسی میں بھی تعاون کیا جائے گا،اس آف سیٹ پالیسی کے تحت دفاعی شعبے میں عالمی ٹھیکے دار کسی بھارتی کے ساتھ معاہدے کی صورت میں اس کی کل لاگت کی ایک خاص شرح بھارت میں دفاعی صنعت پر لگانے کے پابند ہیں تا کہ اس کا دوسرے ممالک پر دفاعی شعبے میں انحصار بتدریج کم کیا جاسکے۔واضح رہے کہ بھارت اس وقت دنیا بھر میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ملک ہے۔بھارت اپنی فوج کی دفاعی صلاحیت کو آیندہ ایک عشرے کے دوران اپ گریڈ کرنے کے لیے ڈھائی سو ارب ڈالرز خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور مودی سرکار اس معاملے میں بھارتی حکومت اور دفاعی فرموں کے لیے زیادہ کردار چاہتی ہے۔ریلائنس ڈیفنس روس کے ساتھ دفاعی شعبے میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے الماز آنتے کے سسٹمز کو جدید بنانے اور اس کی مرمت کے ایک مشترکہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔یہ کمپنی ہیلی کاپٹروں ،آبدوزوں اور جہازوں کے مقامی تیار کنندگان کے لیے ٹھیکے حاصل کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔اسی ماہ کے اوائل میں امبانی کی ملکیتی ریلائنس انفرااسٹرکچر نے پپاواو ڈیفنس اور آف شور انجنیرنگ کمپنی کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔یہ کمپنی بھارتی بحریہ کے لیے پیٹرول کشتیاں تیار کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…