جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ سے ملک بدر کئے جانیوالے تارکین وطن کی تعداد میں ریکارڈ کمی

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) اوباما انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں کے مقابلے میں سال رواں کے دوران ملک بدر کئے جانے والے تارکین وطن کی تعداد بہت کم رہی۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے سال 2015ء کے اختتام پر جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق، امریکی سرحدوں پر گرفتاریوں میں کمی ملک بدری میں کمی کی بڑی وجہ ہے اور یہ اس بات کی عکاسی بھی کرتا ہے کہ غیر قانونی تارکین کی امریکہ میں داخل ہونے کی کوششوں میں بھی کمی آئی ہے۔ ڈی ایچ ایس کے شعبہ امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسٹمنٹ نے سال 2015 کے دوران کل 3 لاکھ 37 ہزار لوگوں کو امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے داخلے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔ یہ تعداد 1972ء کے بعد سے دوسری کم ترین تعداد تھی، ان میں سے 2 لاکھ 35 ہزار افراد کو ملک بدر کیا گیا۔ ان گرفتاریوں کے تناسب میں 2014ء کے مقابلے میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ گزشتہ برس سرحدوں پر گشت کرنے والی فورسز نے 4 لاکھ 86 ہزار 652 گرفتاریاں کی تھیں۔ یہ گرفتاریاں 2000 کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد کم تھیں۔ ایک تخمینہ کے مطابق امریکہ میں اس وقت رہائش پذیر قانونی تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…