جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

بھارت پاکستان کی سرحد کے ساتھ 60 بنکرز تعمیر کرے گا

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (ویب ڈیسک) بھارت پاکستانی سرحد کے ساتھ بنکرز تعمیر کرے گا۔بھارتی حکومت کی طرف سے 60بنکرز بنانے کا پائلٹ پراجیکٹ منظور کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے بنگلہ دیش، پاکستان، چین اور نیپال کی ملحقہ سرحدوںکے ساتھ سڑکوںکی تعمیر اور اپ گریڈ کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق بھارت پاکستان کی سرحد کے ساتھ690کلومیٹر طویل روڈ تعمیر کررہا ہے۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق بھارت نے سرحد پرفائرنگ کے دوران اپنے شہریوں کو محفوظ کرنے کیلئے بنکرز بنانے کی تیاریاں شرو ع کردی ہیں۔بھارتی پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ایک بنکر کی تعمیر پر پانچ لاکھ روپے خرچ آئے گا اور مجموعی لاگت 3 کروڑ آئے گی۔ بھارتی اخبار کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر پاکستان اور بھارت کے درمیان اکثر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوتیں ہیں۔ بھارتی پارلیمنٹ میں پاکستان پر الزام لگایا گیا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں مئی 2014ءسے اکتوبر2015ءکے درمیان پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی 677 خلاف ورزیاں کی گئی جن میں27سویلین اور19بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے۔ سرحدی خلاف ورزی کا معاملہ ہر پلیٹ فارم پر اٹھایا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سرحد پار فائرنگ ایک مسئلہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق لوک سبھا کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس 21 اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے اندر سے تین سو میٹر کی سرنگ پکڑی گئی۔سمندر میں بھارت اور پاکستان کی کشتیوں کے درمیان فرق رکھنے کیلئے بھارتی حکومت نے ماہی گیروں کوا سمارٹ کارڈجاری کرنے کے ساتھ ان کے نام رجسٹر کرنے کافیصلہ کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…