اسلام آباد(نیوزڈیسک)تاشفقین ملک،پاکستان کا امریکہ کو دوٹوک جواب،سعودی عرب سے رابطہ کرنے کامشورہ،امریکی حکام نے تاشفین ملک کی تدفین کے لیے پاکستانی حکام سے رابطہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے پاکستان سے کہا ہے کہ تاشفین ملک کی تدفین کے لیے پاکستان سے کسی قریبی عزیز کو نامزد کیا جائے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ تاشفین ملک کا کوئی قریبی عزیز پاکستان میں قیام پذیر نہیں، بہتر ہو گا امریکی حکومت سعودی عرب سے رابطہ کرے۔