اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما افرا سیاب خٹک نے کہاہے کہ افغان صدر ڈاکٹراشرف غنی پیرکوفرانس کے دارالحکومت پیرس میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرینگے۔افراسیاب خٹک ان پاکستانی پشتون رہنماﺅں کے وفد میں شامل تھے جنہوں نے کابل میں صدراشرف غنی کے علاوہ دیگرافغان رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں۔کابل سے واپسی پر افراسیاب خٹک نے اتوارکوصحافیوں کو بتایا کہ صدراشرف غنی نے پشتون لیڈروں کوملاقات میں بتایاکہ وہ پیرس میں پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کرینگے۔افغان صدر اوروزیراعظم ماحولیات کے موضوع پرعالمی کانفرنس کیلئے پیرس پہنچ چکے ہیں۔افراسیاب خٹک نے کہاکہ فرانس میں ملاقات کیلئے پاکستانی حکومت نے بھی سفارتی ذرائع سے رابطہ کیاتھا انہو ں نے کہاکہ پشتون رہنماﺅں نے افغان صدر سے درخواست کی ہے کہ تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ افغان رہنماﺅں کے موجودہ ماحول میں پاکستان کے ساتھ بات چیت پرتحفظات تھے لیکن افراسیاب خٹک نے کہاکہ پاکستانی رہنماﺅں نے انہیں بتایا کہ بات چیت نہ ہونے سے تعلقات میں مزید خرابیاں پیدا ہونے کاامکان ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں