منامہ(نیوزڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک حالیہ متنازع بیان پر خلیجی ریاست بحرین نے اپنے ہاں متعین تہران کے قائم مقام سفیر حمید شفیع زاد کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے سیکرٹری خارجہ عبداللہ عبد الطیف عبداللہ نے ایران کے قائم مقام سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے انہیں احتجاجی یاداشت سپرد کی۔ احتجاجی یاداشت میں کہا گیا کہ ایران کے سپریم لیڈر کے بیانات مملکت بحرین کی سالمیت کو چیلنج کرنے اور منامہ کے امور میں مداخلت کے مترادف ہیں۔ انہوں نے ایک متنازع بیان دے کر نہ صرف بحرین کے اندرونی امور میں کھلی مداخلت کی کوشش کی ہے بلکہ انہوں نے اقوام متحدہ کے اصولوں سے بھی صریح خلاف ورزی کی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں