کابل(این این آئی)افغان حکومت نے اقتصادی امورپرصدر کے مشیرڈاکٹرعمرزاخیل وال کوپاکستان میں اپنانیاسفیرمقررکیاہے۔افغان وزارت خارجہ کے ایک بیان میں زاخیل وال کے علاوہ چار دیگر ممالک کیلئے بھی نئے سفراءتعینات کئے گئے ہیں عمرزاخیل وال جوکہ سابق صدر حامد کرزئی کی حکومت میں وزیرخزانہ رہے ہیں کو جانان موسیٰ زئی کی جگہ نیاسفیرنامزدکیاگیاہے۔اس سے پہلے زاخیل وال نے اپنے سوشل میڈیا پربتایا کہ پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات کی اہمیت کی بنیاد پرصدراشرف غنی نے انہیں یہ ذمہ داری قبول کرنے کیلئے کہاتھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات انتہائی اہم ہیں اور وہ تعلقات کی مزید بہتری کیلئے کام کرینگے۔انہوں نے یاددلایا کہ ان کی وزارت کے دور میں انہوں نے مرکزی ایشیاءسے پاکستان کوبجلی کی فراہمی کے معاہدے میں اہم کرداراداکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ افغانستان کے اچھے تعلقات دونوں ممالک میںامن وسلامتی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔