انقرہ(نیوزڈیسک) ترک وزیراعظم کے مطابق پائلٹ کی لاش ہفتے کو شام سے ترکی پہنچائی گئی تھی۔ لاش کو سی ون تھرٹی طیارے میں انقرہ لایا گیا جہاں روسی اتاشی اور ترک حکام موجود تھے۔ اس سے پہلے ایک پریس کانفرنس کے دوران ترک وزیراعظم داو¿د اوغلو کا کہنا تھا کہ آنجہانی پائلٹ کی آخری رسومات آرتھو ڈوکس روایات کے مطابق ادا کر دی گئی ہیں۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے تمام ممالک کو کسی مشترکہ ایجنڈے پر متفق ہونا ضروری ہے تا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ واضع رہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارے کو گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات سخت کشیدگی کا شکار ہیں۔ روس نے ترکی پر اقتصادی پابندگی لگا دی ہے۔