ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

دو خواتین خودکش بمباروں کے حملے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یواندے(این این آئی) افریقی ملک کیمرون میں دو خواتین خودکش بمباروں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ اتوار کو شمالی کیمرون کے قریب واقع دیہات میں دو خاتون خودکش حملہ آوروں نے ایک خاندان اور ایک مقامی دکان کو نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور خواتین کا تعلق نائجیریا سے تھا جو پناہ گزینوں کے طور پر کیمرون آئی تھیں۔ گورنر کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ حملے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کیے گئے۔پہلے حملے میں ایک خاتون نے ایک گھر کے اندر حملہ کیا جبکہ دوسری حملہ آور نے ایک ویلڈنگ کی دکان کے قریب خود کو اڑایا۔ ایک ہفتے قبل چار خاتون خودکش حملہ آورں نے اسی علاقے میں فوتوکول کے مقام کے قریب حملے کیے تھے جن میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔خیال رہے کہ جس علاقے میں یہ حملے ہوئے ہیں وہ نائجیریا کی سرحد کے قریب واقعہ ہے۔ تاحال کسی بھی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔بوکو حرام نے مزید حملوں کی دھمکی دی تھی اور اس سے قبل نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے جلوس پر کیے جانے والے خودکش حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔خیال رہے کہ چھ سال سے جاری کارروائیوں میں بوکو حرام نے کم ازکم 20 ہزار افراد کو ہلاک کیا ہے۔ اس گروہ کو دیگر انتہاپسند گروہوں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔رواں سال مارچ میں بوکو حرام نے نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…