نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستان کو شکست دینے پر بھارتی ٹیم کو داود ابراھیم کی جانب سے رشوت کی پیش کش کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ 1986 میں شارجہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران مشہور زمانہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراھیم بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں آئے اور تمام کھلاڑیوں کو پیش کش کی کہ اگر وہ پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں تو ان سب کو بیش قیمتی کاریں تحفے میں دی جائیں گی۔ جب داود ابراھیم ڈریسنگ روم میں موجود تھے تب بھارتی کپتان کپل دیو پریس کانفرنس کے باعث وہاں موجود نہیں تھے۔ تاہم جب وہ واپس آئے تو انہوں نے داود ابراھیم کو دیکھتے ہی وہاں سے چلے جانے کو کہا۔