اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ نے سب سے زیادہ ویزے بھارت کودیئے گئے ،برطانوی ہوم آفس

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)دنیا بھر سے مختلف ممالک میں لوگ سیر وتفریح اورملازمتوں کے لیے جاتے ہیں اور ان لوگوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں لیکن انکشاف ہواہے کہ 2013اور 2014کے درمیان سب سے زیادہ جن ممالک کے شہریوں کی درخواست مسترد ہوئیں ، ان میں پاکستان سرفہرست ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کے روایتی حریف بھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش اور چین کے شہریوں کی ویزہ درخواستیں بہت ہی کم مسترد کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی ہوم آفس کے اعدادوشمار کے مطابق 2013ئ میں 27ہزار102ویزہ درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ 2014ءمیں 36فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں رد کر دی گئی۔ لارڈ نذیر احمد نے سب سے زیادہ پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستیں رد کئے جانے سے متعلق ہوم آفس سے سوال کیا تو بتایا گیا کہ برطانیہ نے 2013ءمیں 89فیصد بھارتیوں کو ویزے دیئے جبکہ دس فیصد کی درخواستیں رد کی گئیں۔برطانوی ہوم آفس کے مطابق 2013ءمیں بنگلہ دیش کے شہریوں کی 29فیصد اور 2014ءمیں 34فیصد کو ویزے دینے سے انکار کیا گیا جبکہ ان دو برسوں کے دوران چین کے صرف چار فیصد شہریوں کو ویزہ دینے سے انکار کیا گیا اور 96فیصد چینی باشندوں کو ویزہ دیا گیا۔ لارڈ نذیر نے پاکستان کی سب سے زیادہ ویزہ درخواستیں رد کئے جانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کئے جانے کی شرح بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئےمعاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…