اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کولوراڈو‘فیملی پلاننگ سینٹر میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک،9 زخمی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو میں فیملی پلاننگ سینٹر میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور کم از کم 9زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔فائرنگ کا واقعہ امریکا کی ریاست کولوراڈو میں پیش آیا۔جہاں ایک حملہ آور نے فیملی پلاننگ سینٹر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے کئی افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔سیکورٹی اہلکاروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو حملہ آور نے فائر کھول دیے۔ جس سے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولس ترجمان کے مطا بق حملہ آور نے 5 گھنٹے تک میڈیکل سینٹر کے عملے اور مریضوں کو یرغمال بنائے رکھا ،اس دوران پولیس حکام حملہ آور کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ جس کے بعد اس نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دی۔ پولیس حکام اور شہر کے میئر کا کہنا تھا فیملی پلاننگ سینٹر پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ اس سلسلے میں ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔وائٹ ہاو?س حکام کے مطابق صدر براک اوباما کو کولوراڈو کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا گیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…