الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی خمیس مشیط بلدیہ نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک خوش الحان خاکروب کو دل موہ لینے والی تلاوت قرآن کریم کے اعزاز میں بلدیہ کی ایک مسجد کا پیش امام مقرر کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جمعہ کو فازول کریم نے اپنی خوبصورت آواز میں تلات کلام پاک ریکارڈ کرانے کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جسے غیرمعمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کلام کے علاوہ فازول کریم حافظ قرآن بھی ہیں۔خمیس مشیط بلدیہ نے خاکروب کا کام کرنے والے بنگالی کو اس کی تلاوت کلام پاک اور حفظ قرآن کے اعزازمیں مسجد کا پیش امام کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن کریم سے تعلق رکھنے والوں کو سعودی عرب میں کیسی قدرومنزلت ملتی ہے۔