جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

عامر خان کو بھارت پسند نہیں تو سعودی عرب چلے جائیں، گلوکار ابھیجیت

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹہ اچاریہ نے عامر خان کو اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب جانے کا مشورہ دے دیا۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے حوالے سے آئینہ دکھایا تو کئی نامور شخصیات کو بھی ایک آنکھ نہیں بھایا جس کے بعد ان کے خلاف زہر افشانی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایک اور بھارت کے متعصب گلوکار ابھیجیت بھٹا اچاریہ نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عامر خان کو اپنے کھلے خط میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔گلوکار ابھیجیت کا کہنا تھا کہ عامر خان کو بھارت نے سپر اسٹار بنایا ہے جہاں ہندو اکثریت میں رہتے ہیں اسی لیے آج ان کے پاس جو کچھ ہے وہ ہندوؤں کا دیا ہوا ہے کیوں کہ وہی ٹکٹ خرید کر عامر خان کی فلمیں دیکھتے ہیں تاہم اب میں کبھی بھی اپنی کمائی سے عامر خان کی کوئی فلم نہیں دیکھوں گا۔اپنے زہر آلود خط میں گلوکار نے کہا کہ عامر خان منافق ہیں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب چلے جائیں جہاں ان کی اہلیہ کرن خود کو محفوظ سمجھیں گی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…