دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کا برطانیہ سے کشمیری اورسکھ رہنماﺅں پرپابندی کامطالبہ ،فہرست ارسال.دورہ برطانیہ کے دوران ہونے والے احتجاج پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بوکھلا گئے۔ 10 ڈاوننگ سٹریٹ اور ویمبلے اسٹیڈیم کے باہر کشمیری اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھرپور احتجاج نے مودی کی نیندیں دیں۔ مودی حکومت نے حق کی آواز دبانے کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر کشمیری اور سکھ رہنماوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کا خط میں کہنا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور سکھ رہنما مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں آزادی کی تحاریک چلا رہے ہیں۔ سکھوں کے تین چینل بھی لندن سے چلائے جا رہے ہیں جن سے پنجاب میں جاری خالصتان تحریک منظم ہو رہی ہے جبکہ بھارتی حکومت کیلئے مسائل بڑھ رہے ہیں لہذا برطانوی حکومت یہ چینلز بند کرتے ہوئے رہنماوں پر پابندی لگائے۔ برطانیہ نے بھارتی حکومت کے ان بے تکے مطالبات کو نظر انداز کر دیا ہے۔