اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

عرب ریاست میں اسرائیل نے سفارتخانہ قائم کرلیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم (نیوزڈیسک)برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سفارتکار نے بتایاکہ اسرائیل کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یہ پہلا باقاعدہ سفارتی دفتر ہو گا جو ابو ظہبی میں انٹرنیشنل رینیوبل ایجنسی میں قائم ہوگا۔یہ دفتر مکمل سفارتی مشن نہیں ہو گا بلکہ اس میں متبادل توانائی کے حوالے سے ایک سفارت کار کا تعین ہو گا۔خیال رہے کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی سفارت کار مستقل یو اے ای میں تعینات ہو گا۔اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانول ناہشون نے سفارت کار کی تعیناتی کے حوالے سے تصدیق کردی۔واضح رہے کہ اسرائیل کے عرب ریاستوں کے ساتھ رسمی طور پر سفارتی تعلقات نہیں ہیں، اسرائیل کے رسمی سفارتی تعلقات 2 پڑوسی عرب ممالک مصر اور اردن سے ہیں۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کا امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں سے جوہری پروگرام پر معاہدہ ہوا ہے، جس کے بعد عرب ریاستوں اور اسرائیل میں قربت بڑھ رہی ہے کیونکہ اسرائیل اور عرب ممالک اس معاہدے کے خلاف رہے ہیں۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو قرار دیا جاتا ہے۔اسرائیلی حکام نے حالیہ برسوں میں سعودی عرب سے تعلقات بھی بڑھائے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے حکام کی سوئٹزر لینڈ میں ملاقات بھی ہوتی رہی ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…