اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب نے بھی شام میں فوجی کارروائی کاعندیہ دے دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے بھی شام میں فوجی کارروائی کاعندیہ دے دیا۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں عسکری کارروائی کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب بشار الاسد کو ایوان اقتدار سے باہر نکالنے کی جدوجہد کرنے والے اپوزیشن جنگجوﺅں کی حمایت جاری رکھے گا۔سعودی عرب کے دورے پر آئے اپنے آسٹرین ہم منصب سباسٹین کورٹز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک شام کے مختلف اپوزیشن گروپوں سے رابطے میں ہے۔تاکہ ویانا کے امن مذاکرات سے پہلے وہ سعودی عرب میں اپنا اجلاس منعقد کر کے کسی متفقہ موقف پر پہنچ سکیں۔ڈاکٹر الجبیر نے بتایا کہ فوجی کارروائی کا امکان بدستور موجود ہے اور شامی اپوزیشن کی حمایت اب بھی جاری ہے۔سعودی سفیرنے کہاکہ اگر شامی اپوزیشن گروپوں کی سعودی عرب میں کانفرنس منعقد ہوئی تو اس کا مقصد شامی اپوزیشن کو متحد کرنا اور انہیں ایک موقف پر جمع کرنا ہو گا تاکہ کسی پرامن حل تک پہنچ کر بشار الاسد کا اقتدار ختم کیا جا سکے۔شامی بحران کے حل کی خاطر ویانا میں بین الاقوامی مذاکرات کا ایک لاحاصل دور ہو چکا ہے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…