اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

معاشی پابندیوں کی دھمکی دے کر روس آگ سے نہ کھیلے، ترک صدر

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(نیوزڈیسک) روسی طیارہ کی تباہی سے ترکی اور روس کے درمیان ہونے والی الفاظ کی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی ہے اور اب ترک صدر طیب ارودگان نے خبردار کیا ہے کہ روس معاشی پابندیوں کی دھمکی دے کر آگ سے نہ کھیلے جب کہ روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ماحولیاتی کانفرنس کے دوران ترک صدر سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدرطیب ارودگان نے کہا کہ روس معاشی پابندیوں اور جذباتی دباؤ ڈال کر آگ سے نہ کھیلے اور معاملات کے دیگر ایشوز تک لے جانے کی کوشش نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود وہ روس کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ماحولیات کی عالمی کانفرنس کے موقع پر روسی صدر سے ملنے کے خواہش مند ہیں۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ وہ روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں لیکن انتہائی خلوص سے مشورہ دیتے ہیں کہ روس دیگر معاملات میں پڑ کر آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے۔دوسری جانب روسی صدر ولادیمر پوٹن نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے ماحولیاتی کانفرنس میں ترک صدر سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ترکی روسی طیارہ گرائے جانے پر معافی نہیں مانگتا وہ ترک صدر سے ملاقات نہیں کریں گے۔ روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا بھی ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ روس ترکی کے اقدام کا فوجی جواب دینے کا حق رکھتا ہے کیوں کہ روسی طیارہ مار گرایا جانا ان کے فوجیوں کا عالمی قتل ہے اور اس جرم کی سزا لازمی دی جانی چاہیے۔واضح رہے کہ ترک صدر نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ وہ روسی صدر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تاکہ معاملات پر براہ راست بات چیت ہوسکے اور ان کی اس پیشکش کو امریکا اور یورپی یونین نے سراہتے ہوئے درست سمت میں اہم اقدام قراردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…