اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

قطرکے حمادائرپورٹ کی چھتیں شدید بارشوں سے ٹپک پڑیں ،اربوں ڈالرکانقصان

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تومنصوبوں کی تیاری کے دوران یامکمل ہونے پربارشوں سے چھتیں ٹپکنے کی خبریں عام ہیں جیساکہ گزشتہ کچھ ماہ پہلے راولپنڈی میڑوبس کی چھتیں بھی شدید بارشو ںکے باعث ٹپک پڑی تھیں لیکن اب یہ معاملہ عرب ریاستوں تک بھی جاپہنچاہے ۔ قطر نے حال ہی میں جو 15ارب ڈالر(تقریباً15کھرب روپے) کی لاگت سے دوحہ میں نیا ”حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ“ تعمیر کرایا تھا اس کی بھی چھت ٹپکنے لگی ہے۔ اور وہ کہتے ہیں ناں کہ بعض اوقات چھوٹی سی غلطی بھی انسان کو بڑے نقصان اور شرمندگی سے دوچار کر دیتی ہے، اس چھوٹی سی غلطی کے باعث قطر کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے 10بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں شامل تھا اور حال ہی میں اس نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا مگر انتظامیہ کی معمولی غفلت کے باعث جہاں قطر کی دنیا بھر میں سبکی ہو رہی ہے وہیں اسے اربوں کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔چھت ٹپکنے سے ایئرپورٹ پر موجود کئی افراد گیلے ہو گئے اور فرش پر پانی کے جوہڑبن گئے۔ وہاں موجود لوگوں نے اس واقعے کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں جو آن کی آن میں دنیا بھر میں پھیل گئیں۔ ایئرپورٹ پر موجود ان لوگوں نے باقی مسافروں کو خبردار کر دیا کہ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سفر کرنے کے قابل نہیں اس لیے وہ یہاں مت آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…