اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ناروے نے قوانین سخت کردیئے ،پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناروے (نیوزڈیسک)یورپی ملک ناروے نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کرنے کے لیے نئے اور سخت قوانین متعارف کروائے ہیں جن کے تحت وہاں غیر قانونی طور پر رہنے والے پاکستانیوں کو ملک سے نکالنے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں ناروے کے سفارتخانے کے مطابق اس نئے قانون کے نفاذ کے بعد سے تیس کے قریب پاکستانی حالیہ دنوں میں پاکستان واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ناروے کی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے اس نئے قانون کے تحت پولیس کو ان افراد کو حراست میں لینے کا اختیار دے دیا گیا ہے جن کے بارے میں یہ تاثر ہو کہ ان کی سیاسی پناہ کی درخواست منظور ہونے کا امکان بہت کم ہے۔اس نئے قانون کے اجرا کی وجہ بتاتے ہوئے ناروے کے سفارتخانے میں تارکین وطن (امیگریشن) کے اتاشی توربن کلاند نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے ملک میں اتنی بڑی تعداد میں تارکین وطن پہنچ رہے ہیں کہ ان سے نمٹنے کے لیے ناروے کے وسائل ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔’ہمیں اس وقت ایک بڑا چیلنج یہ درپیش ہے کہ بہت بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن ہمارے ملک میں آ رہے ہیں اور سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کروا رہے ہیں۔ یہ سب ہمارے نظام کی استعداد سے بہت زیادہ ہے۔‘ناروے کے اتاشی کا کہنا تھا کہ ناورے پہنچنے والے پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کے لیے اس سال اب تک چار سو سے زائد درخواستیں جمع کروائی ہیں جو پچھلے سال سے چار گنا زیادہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ زیادہ تر پاکستانی ناروے میں روسی سرحد کی جانب سے داخل ہو رہے ہیں جہاں اب برف باری کے باعث حالات زیادہ موافق نہیں ہیں۔
04
انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو وطن واپس بھیجا جا سکتا ہے کیونکہ ناروے میں تارکین وطن کے قانون میں ترامیم کر کے اسے مزید سخت بنا دیا گیا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت روس یا کسی دوسرے ملک سے ناروے پہنچنے والے پاکستانیوں کی پناہ کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
مسٹر کلاند نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھی ناروے نے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ایک نئے معاہدے پر مشاورت مکمل کر لی ہے جس کے تحت زیادہ تیزی کے ساتھ پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا جا سکے گا۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے علم میں ہے کہ ناروے سے بیدخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے طریقہ کار پر پاکستان کو اعتراض ہے۔
’ہمیں یقین ہے کہ نیا طریقہ کار اس بارے میں زیادہ محفوظ اور تیز رفتار ہے، اسی لیے پاکستانی حکومت نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے۔ناروے کے اتاشی کا کہنا تھا کا کہ پاکستانیوں کی واپسی کا یہ نظام بہت جلد نافذ ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…