ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگلے سال سے نہ الکوحل بکے گی، نہ پی جائے گی، بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کا اعلان

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھار تی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ اپریل سے ریاست میں نہ الکوحل کی فروخت کی اجازت ہو گی اور نہ ہی پینے کی۔نتیش کمار نے انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ریاست کے دیہاتوں میں شراب کی دکانیں کھولنے پر پابندی عائد کر دیں گے۔ بہار کی حکمراں جماعت جنتا دل یونائیٹڈ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بہار میں شراب پر پابندی لگنے کے باعث ریاست کو شراب سے ٹیکس میں حاصل ہونے والے 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو گا۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات اور منی پور سمیت کئی ریاستوں میں شراب پر پابندی عائد ہے۔انتخابی مہم کے دوران نتیش کمار کو دیہی خواتین کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ دیہی علاقوں میں شراب نوشی زیادہ ہوتی ہے جس پر پابندی لگنی چاہیے۔نتیش کمار نے جمعرات کو ایک اجلاس میں کہا ’شراب نوشی زیادہ ہونے کے باعث میرے خیال میں خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔۔۔ اس لیے میں نے حکام کو احکامات جاری کیے ہیں کہ شراب پر پابندی عائد کرنے کے لیے کام کا آغاز کریں جس پر عملدرآمد اگلے مالی سال سے ہو گا۔‘پچھلے سال جنوبی کیرالہ ریاست نےشراب پر دس سال کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم ریاست میں مہ خانوں اور ہوٹلوں کے مالکان نے اس حکم کو عدالت میں چیلنج کیا اور عدالت نے مالکان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…