ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ نے مدارس کے معائنے کا نظام لانے کا منصوبہ بنا لیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی حکومت نے ملک میں مدارس کو ایک نظام کے تحت چلانے اور ان کا باقاعدگی سے معائنہ کیے جانے کے لیے منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اس وقت 2 ہزار مدارس ہیں اور نئے قوانین کے تحت کسی بھی جگہ، جہاں اسکول کے علاوہ بچوں کو پڑھایا جاتا ہے ان جگہوں کی رجسٹریشن لازمی ہے اور ان کا کسی بھی وقت معائنہ کیا جاسکے گا۔اس قانون کے تحت برطانیہ میں قائم تمام مدارس اس منصوبے میں شامل ہوجاتے ہیں۔منصوبے کے تحت حکومت ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے مدارس پر مختلف پابندیاں بھی عائد کر سکتی ہے، جن میں مدرسے کا بند کیے جانا یا عملے کے کچھ مخصوص ارکان کا بچوں کے ساتھ کام نہ کرنا شامل ہیں۔برطانیہ میں مسلمانوں کی تنظیمیں اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ ان مدارس کو ایک نظام کے تحت لانا چاہیے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان مدرسوں کے حوالے سے انتہا پسندی کے خدشات غلط ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ چند مدارس میں بچوں کے ذہنوں میں زہر اور دلوں میں نفرت بھری جارہی ہے۔برطانیہ میں کئی مدرسے رضاکارانہ تنظیموں کے طور پر کام کر رہے ہیں جہاں عملے کو تربیت بھی دی جاتی ہے لیکن چند ایسے بھی ہیں جو غیر رسمی طور پر چل رہے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…