اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں بلیک فرائیڈے پر ساس بھی برائے فروخت

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک) آپ نے بھارتی ڈراموں میں تو ساس اور بہو کو لڑتے جھگڑتے بار ہا دیکھا ہو گا لیکن بھارت میں ایک بہو نے حقیقی زندگی میں ساس کی نکتہ چینیوں سے تنگ آکر اس کے فروخت کا اشتہار ایک ویب سائٹ پر جاری کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکال لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طرف تو پوری دنیا میں جہاں بلیک فرائیڈے پر کروڑوں لوگ آن لائن خریداری میں مصروف ہیں تو وہیں ایک بھارتی بہو نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ساس سے متعلق برائے فروخت کا اشتہار ایک ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔اشتہار میں بہو نے اپنی ساس کی خوبیوں کا بھی خوب تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ساس اچھی حالت میں برائے فروخت ہے، عمر تقریبا 60 سال اور آواز اتنی میٹھی کہ جب بولے تو پڑوسیوں کو بھی قتل کردے۔ شیف اتنی اچھی کہ اچھے سے اچھا کھانے میں نقص نکالنے کی ماہر اور ہر اچھے کام کو مزید اچھا بنانے کے لئے مشورے دینے میں بھی استاد۔ اگر کوئی خریدنا نہیں چاہتا تو ایک کتاب کے بدلے تبدیل کر سکتا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…