اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی روس کیخلاف اہم ثبوت منظر عام پر لے آیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکی کی فوج نے گرائے جانے والے روسی جہاز کو دی جانے والی وارننگ کی آڈیو جاری کر دی ہے جبکہ روسی طیارے کے بچ جانے والے پائلٹ کا کہنا ہے کہ ان کا جہاز شام کی حدود میں تھا اور ترکی کی جانب سے کوئی وارننگ نہیں دی گئی تھی۔ترکی کی جاب سے جاری کی گئی آڈیو میں انگریزی میں کہا گیا ہے اپنی سمت جنوب کی جانب فوری کروتاہم اس سے قبل ترکی کی جانب سے گرائے جانے والے روسی طیارے کے بچ جانے والے پائلٹ نے کہا کہ ان کا جہاز شام کی حدود میں تھا اور ترکی کی جانب سے کوئی وارننگ نہیں دی گئی تھی۔کپتان کونسٹاٹین مورخاتین نے شام میں روس کے زیر استعمال فضائی اڈے پر روس کے ایک ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ ان کے جہاز کا ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔پائلٹ کونسٹاٹین مورخاتین کے بارے میں روسی حکام کا کہنا تھا کہ انھیں خصوصی فورسز نے 12گھنٹے کے آپریشن کے بعد زندہ بچایا اور وہ اس وقت شام میں روس کے فضائی اڈے پر موجود ہیں۔روس کے سرکاری خبر رساں ادارے ریانووستی کے مطابق روسی وزارتِ دفاع کے افسر لیفٹیننٹ جنرل سرگے ردسکوئی نے کہا ہے کہ جہاز کو آگ لگنے کے بعد دونوں ہوا بازوں نے پیرا شوٹ کی مدد سے جہاز سے چھلانگ لگائی تو زمین سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آ گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرگے ردسکوئی نے بتایا ہے کہ روس اور شام کی خصوصی فورسز 12گھنٹے کے آپریشن میں انھیں باغی فورسز سے ریسکیو کرانے میں کامیاب ہو گئیں۔آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا، دوسرے پائلٹ کو اڈے پر پہنچا دیا گیا ہے۔ وہ زندہ اور خیریت سے ہیں۔یہ بھی تصدیق کی گئی کہ زندہ بچائے گئے پائلٹ کا معاون پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک میرین فوجی ہلاک ہو گیا۔ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والے پائلٹ کی لاش کے ساتھ کیا ہوا۔اس سے پہلے فرانس میں روس کے سفیر نے کہا تھا کہ لاپتہ پائلٹ کو شام کی فوج نے بچا لیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل سرگے ردسکوئی نے کہا ہے کہ دونوں پائلٹس کو بچانے کے لیے دو ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر بھیجے گئے جن میں سے ایک پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ ہوئی۔ان کے مطابق فائرنگ سے ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا اور اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا گیا جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر امدادی ٹیم کے ارکان کو لے کر لاذقیہ میں روسی اڈے پر بحفاظت پہنچ گیا۔ترکی کے ایف 16 طیاروں نے منگل کو شام اور ترکی کی سرحد کے قریب ایک روسی سخوئی 24 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا تھا اور اس کا ملبہ شام کے سرحدی صوبے لاذقیہ کی حدود میں گرا تھا۔شمالی بحرِ اوقیانوس کے ممالک کے اتحاد ’نیٹو‘ کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ترکی کے ساتھ ہیں جبکہ روس نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرائے جانے کے بعد عالمی سطح پر دونوں ممالک سے پرسکون رہنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔روس اور ترکی کی جانب سے اگرچہ کہا گیا ہے کہ وہ جہاز گرانے کے واقعے کے بعد کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے لیکن دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف تلخ بیانات دئےے ہیں۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لورووف نے کہا ہے کہ ہمیں سنگین خدشات ہیں کہ یہ بغیر سوچے سمجھے کیا گیا اقدام ہے، یہ واقعی میں منصوبہ بندی کے تحت کی گئی اشتعال انگیزی ہے۔ سرگئی لورووف نے کہاکہ یہ واقعہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی اشتعال انگیزی تھی لیکن روس اس واقعے پر جنگ شروع نہیں کرے گا۔دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بظاہر روس کی شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کے تناظر میں کہا:’ہمیں یہاں ایماندار ہونا چاہیے، کسی کی حمایت کرنا جو ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، اگر آپ تشدد کو ہاں کرتے ہیں ، اس کی توثیق کرتے ہیں تو آپ جابر ہیں۔دوسری جانب روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ’جس المیے کا ہم نے گذشتہ روز سامنا کیا، مسئلہ یہ نہیں، مسئلہ اس سے کہیں زیادہ گہرا ہے، ہم نے مشاہدہ کیا کہ ترکی کی موجودہ قیادت کئی برسوں سے ارادی طور پر اپنے ملک میں اسلامالائزیشن کی حمایت کر رہی ہے۔ترکی کے وزیراعظم احمد داو¿د اوغلو نے کہا ہے کہ شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ کا بہانہ بنا کر ترکمان پر حملوں کو کوئی بھی قانونی قرار نہیں دے سکتا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…